امن کیلئے مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہوگا:کمشنر

امن کیلئے مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہوگا:کمشنر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہود اور۔

 ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،علماء کرام معاشرے میں خیر و بھلائی اور شہر میں صفائی ستھرائی کی اہمیت سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں۔صفائی نصف ایمان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر ضلعی امن کمیٹی الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ اور محمد نعمان صدیقی سے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کا ستھرا پنجاب ویژن ملکی تاریخ میں اہم باب بن کر سامنے آئے گا،وزیر اعلٰی کے مقرر کردہ صفائی کے اہداف ہر صورت میں پورے کریں گے ،کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پاکستان کو انتشار کی بجائے پیار اور فساد کی بجائے اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،قیام امن کیلئے باہمی احترام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے فروغ کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کمشنر گوجرانوالہ کی طرف سے ترقیاتی منصوبے شروع کرانے اور مکمل کرانے بطور خاص قبرستان کلاں کے جنازہ گاہ کی تزئین و آرائش کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ عوام کی خدمت کرنیواے آفیسر ہمیشہ ہر دل عزیز رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں