پریمی جوڑا تحفظ کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا
سکھر(بیورو رپورٹ)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے سکھر پریس کلب پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی رہائشی نجمہ برڑو نے شوہر عبدالوہاب مہر، والد عبدالرزاق برڑو اور والدہ کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل اسکے سابق شوہر عبدالوہاب برڑو نے اسے طلاق دے دی جس کے بعد اس نے والدین کی رضامندی کیساتھ تین دن قبل شکارپور کے رہائشی عبدالوہاب مہر سے سکھر کی جسٹس آف پیس عدالت میں پسند کی شادی کی ہے ،تاہم شادی کی اطلاع پر میرے شوہر کے والد سمیت مہر برادری کے بااثر افراد ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے ،تھانہ رستم پولیس بھی ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے ،ہم متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔