بلاول بھٹو سیاسی فہم و بصیرت کی دلیل ،احمد نواز سمیجو

بلاول بھٹو سیاسی فہم و بصیرت کی دلیل ،احمد نواز سمیجو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)26ویں آئینی ترمیم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی فہم و بصیرت کی دلیل ہے ۔پیپلز پارٹی آئین پاکستان کی خالق ہے اور وہی اس کی حفاظت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے سندھ کے صدر احمد نواز سمیجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمانی نظام اور پارلیمنٹ دونوں مستحکم ہوئے ہیں۔ پی پی نے روز اول سے آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑی اور اس کے لئے طویل جدوجہد اور شہادتوں کی داستان رقم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید بھٹو نے سرزمین بے آئین کو متفقہ آئین سے سرفراز کیا اور اب بلاول بھٹو زرداری نے آئین اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی محلاتی سازشوں کا دروازہ اپنی سیاسی دانشمندی سے ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں