سائیگاؤں ویلفیئر کی سیرت ؐکانفرنس کیلئے تیاریاں مکمل، آج ہوگی
کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اور یوسی 6 جناح ٹاؤن کے تعاون سے سیرت النبی ؐ کانفرنس بروز ہفتہ 9نومبر کو سہ پہر تین بجے خواجہ ناظم الدین کمیونٹی سینٹر (سوسائٹی ہال )میں منعقدہوگی۔۔
جس میں مختلف شعبوں کی خواتین اور طالبات شرکت کریں گی۔اس موقع پر معروف اسلامی اسکالر اور موٹیویشنل اسپیکر شمائلہ انصاری اور دیگر مقررین خطاب کریں گی جب کہ یوسی 6جناح ٹاؤن کی کونسلر قراۃ العین اسامہ پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گی ۔