رشتہ دار خواتین آپس میں لڑ پڑیں،خنجر کے وار سے دو زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مومن آباد میں رشتہ دار خواتین آپس میں لڑ پڑیں، خنجر کے وار سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے خنجر برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد 4 نمبر پر چھریوں کے وار سے 20 سالہ ثناء اور 40 سالہ جمیلہ زخمی ہوگئیں۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق مومن آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو چھریاں مارنے والی ملزمہ لائبہ زوجہ امتیاز کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ اور مضروب خواتین آپس میں رشتے دار ہیں ۔زخمی خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔