جامعہ اردو :ملازمین کیلئے بیل آؤٹ پیکیج منظور کرانے کی یقین دہانی

 جامعہ اردو :ملازمین کیلئے بیل آؤٹ پیکیج منظور کرانے کی یقین دہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وفاقی جامعہ اردو کے اساتذہ و عملے کے وفد نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں ملاقات کی۔

 ملاقات میں سید امین الحق، انجمن اساتذہ، انجمن غیر تدریسی ملازمین کے عہدیداران اور اے پی ایم ایس او کے مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول کو جامعہ میں جاری شدید مالی بحران کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے ۔چیئرمین ایم کیوایم نے وفد کو فوری طور پر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری کروانے اور جامعہ کی مالی معاونت کیلئے چیئرمین ایچ ای سی کو ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں