پولیس کی رشوت وصولی کی ویڈیووائرل، اہلکار معطل
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں ون فائیو پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت وصولی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ون فائیو نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کو معطل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری سونپ دی گئی ۔
معطل اہلکاروں میں ہیڈ محرر اے ایس آئی عدنان وحید ، نائب محرر شیران اور نائب محرر حمزہ عرفان شامل ہیں۔