گھر سے 16سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش،مقدمہ درج

گھر سے 16سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر سے 16 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں لڑکی کے والد محمد نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔

مقدمہ الزام نمبر 604/24 اغواء کی کوشش،تشدد اور دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ اس کی 16 سالہ بیٹی نرمین کی منگنی لیاقت آباد کے رہائشی فاروق سے کی ہے ، محلے میں رہنے والا لڑکا علی احمد ہمارا دشمن بن گیا،احمد علی نے ہمیں دھمکیاں دینا اور تنگ کرنا شروع کردیا۔ مدعی نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اور اس کی بیوی کام پر گئے ہوئے تھے ،گھر پر لڑکیاں اکیلی تھیں،دوپہر ڈھائی بجے علی احمد اسلحہ سمیت گھر آیا،اس کے ہمراہ 10 سے 12 لڑکے بھی تھے ۔ علی احمد نے میری بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس کی بیوی گھر آگئی اور محلے والوں کو جمع کرلیا۔ علی احمد اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں سے چلاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم لڑکی کا پڑوسی ہے ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں