صحت کی سہولتیں :تھر فاؤنڈیشن، ایس آئی ای ایچ ایس میں معاہدہ

صحت کی سہولتیں :تھر فاؤنڈیشن، ایس آئی ای ایچ ایس میں معاہدہ

تھر پارکر (ڈسٹرکٹ ڈیسک )تھر فاؤنڈیشن (ٹی ایف)، تھر بلاک II کی کمپنیوں کی CSR ونگ اور سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) نے ضلع تھرپارکر میں صحت کی خدمات اور ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔

اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصد ضلعی انتظامیہ اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر اس خطے کے صحت کے مسائل کے لیے حل تیار کرنا اور نافذ کرنا ہے ۔MoU میں ایک مضبوط منصوبہ طے کیا گیا ہے جس کے تحت اسپتال سے پہلے ایمرجنسی کیئر، میڈیکل امداد اور مقامی رہائشیوں، مزدوروں اور مسافروں کے لیے صحت کی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جائے گی۔ اس تعاون کا مقصد عوامی آگاہی، صحت کی سہولتوں کی ترقی اور صحت کے فنڈز کی تشکیل پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ انگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC)اور تھر فاؤنڈیشن امیر اقبال نے کہا کہ SIEHS کے ساتھ ہماری شراکت داری تھرپارکر کی کمیونٹیوں کے لیے بروقت اور مؤثر ہے صحت کی خدمات کی فراہمی میں اہم پیشرفت ہے ۔ ہم مل کر اس خطے میں صحت کی سہولتوں اور ایمرجنسی سروسز کو مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2017 سے اب تک تھر فاؤنڈیشن 3 لاکھ سے زائد مریضوں کو ضروری صحت کی خدمات فراہم کر چکی ہے ۔دستخط کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز بریگیڈیئر طارق قادر نے کہا کہ تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہماری شراکت داری تھرپارکر میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں ایک اہم قدم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں