عبد اللہ گوٹھ کی اراضی پر قبضے کا معاملہ اعلیٰ سطح پر زیر بحث آگیا

عبد اللہ گوٹھ کی اراضی پر قبضے کا معاملہ اعلیٰ سطح پر زیر بحث آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر عبد اللہ گوٹھ کی اراضی پر قبضے سے متعلق دنیا نیوز کی خبر پر اہم اعلیٰ سرکاری افسران میں اور زمینوں کے معاملات دیکھنے والے اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے ‘‘دنیا نیوز ’’سے گفتگو میں بتایا کہ عبد اللہ گوٹھ کا کل منظور شدہ رقبہ 133 ایکڑ ہے لیکن اس وقت گوٹھ 200 ایکڑ سے زائد پھیلا ہوا ہے ، یہاں پر امریکی ڈاکٹرز کے ایک گروپ کی جانب سے خیراتی مقاصد کیلئے مختص کی گئی زمین پر اسپتال تعمیر کیا جارہا ہے ، کچھ شرپسند عناصر نے ادھر حملہ کیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ، اس کے علاوہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد اللہ گوٹھ کی اراضی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر زیر بحث آیا ہے ،کچھ اعلیٰ سرکاری حکام معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں