اسرائیل فلسطین جنگ نظریات کی لڑائی ،ایم ایف ایم فورم

اسرائیل فلسطین جنگ نظریات کی لڑائی ،ایم ایف ایم فورم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی یونیورسٹی میں میڈیا فار ماسسز(ایم ایف ایم )فورم سے خطاب میں ماہر تعلیم ،ماہر نفسیات اورسینئر صحافی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ کا دائر وسیع ہوتا جارہاہے ، یہ جنگ اب محض زمین کاتنازع نہیں رہا بلکہ نظریات کی لڑائی بن گئی ۔

پی ایل او کامقصد نظر نہیں آرہا،فلسطینیوں کو زیادہ نقصان مسلمانوں نے خود پہنچایا،بین الاقوامی سیاست کا اصول طاقت ہے ،امکان ہے سیز فائر ہوگا،امریکی صدر ٹرمپ نے صورت حال کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کامیا ب ہوگئے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں ایم ایف ایم کے زیر اہتمام اورانسپائرنگ ٹائم لیڈر(آئی ٹی ایل)کے تعاون سے منعقدہ فورم کا موضوع ‘‘اسرائیل فلسطین جنگ میں مسلمان ممالک کا کردار،امریکی صدرٹرمپ کی جیت سے کیا تنازعات ختم ہوں گے ’’تھا۔ فورم میں جامعہ کراچی شعبہ آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم احمد، سینئر صحافی مقصود یوسفی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی،ڈائریکٹر ایس اے اسٹڈیز پروگرام شعبہ آئی آر جامعہ کراچی ،ڈاکٹر انیلا مختار شعبہ سائیکالوجی جامعہ کراچی ، ماہرمشرقی وسطی اور یورپی تنازعات لیکچرار امجد علی اورماہر تعلیم شکیل شہزاد شریک ہوئے ۔میزبانی کے فرائض سینئر صحافی اور ایم ایف ایم کے سی ای او مصطفیٰ حبیب صدیقی نے انجام دیے ۔ڈاکٹر نعیم احمد نے کہا کہ ریاستوں کے مفاد وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر نوشین وصی نے کہا کہ امریکا میں یہودی لابی شروع سے مضبوط رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں