ملیر ، کوئلہ چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،پولیس کے چھاپے

ملیر ، کوئلہ چوروں کیخلاف آپریشن جاری ،پولیس کے چھاپے

کراچی (رپورٹ: آغا طارق)پورٹ قاسم پر بجلی گھروں اور سیمنٹ فیکٹریوں کو چلانے کیلئے اعلی کوالٹی کے کوئلے کی چوری میں ملوث مافیا کے خلاف ملیر کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی آپریشن کیا گیا۔

مافیا کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم مافیا روپوش ہے ۔تفصیلات کے مطابق درآمد کردہ اعلی ٰکوالٹی کے کوئلے کی پورٹ قاسم سے نکلنے کے بعد گاڑیوں سے چوری کر کے مختلف گوداموں میں ذخیرہ کرنے کی اطلاع پر ایس ایس پی ملیر کاشف افتاب عباسی کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا ۔پولیس کی جانب سے مافیا کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن تا حال مافیا روپوش ہے ۔ پولیس کی جانب سے گوداموں کو مکمل سیل کردیا گیا ہے جب کہ وہاں نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔معلومات کے مطابق سیل کئے گئے گوداموں میں اس وقت بھی کروڑوں روپے کا چوری شدہ کوئلہ موجود ہے ۔کوئلہ چور مافیا نے گودام کھلوانے کے لئے پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے لیکن ایس ایس پی ملیر نے کوئی بھی دباو لینے اور غیر قانونی کام کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے کوئلہ چوری میں ملوث شیخ گروپ،مرزاگروپ،باجوڑی گروپ ،جمعہ گروپ،سولنگی گروپ،نوحانی مہران گروپ کے خلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں