کلفٹن مقابلے میں ہلاک چاروں ملزمان کی شناخت ہوگئی

کلفٹن مقابلے میں ہلاک چاروں ملزمان کی شناخت ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے گئے چاروں ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔ ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا ہے کہ کلفٹن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ رات گئے ۔

 مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت راج کمار، شیری چند، نواب احمد اور عبدالستار کے نام سے کی گئی ہے ، ہلاک ملزمان سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ، مارا گیا ایک ملزم شکار پور پولیس کا سابقہ اہلکار تھا، مارے گئے ملزمان کے خلاف 70 کے قریب مقدمات درج تھے ، ملزمان قتل اقدام قتل ڈکیتی اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، ہلاک ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر کئی شہریوں کو قتل کیا تھا، ملزمان نے 6 نومبر کو توحید کمرشل میں واردات کی تھی، ڈکیتی مزاحمت پر سکیورٹی ادارے کے سابق اہلکار سعید کو قتل کیا تھا، مقتول سعید ساتھی کے ہمراہ بینک سے رقم نکال کر جارہا تھا، اسی ڈکیت گروہ نے 5 جون کو تاجر آصف بلوانی کو بھی قتل کیا تھا، گروہ نے 12 جنوری 2022 کو ویر باند نامی ہندو تاجر کو بھی قتل کیا تھا، ملزم نواب احمد کے خلاف سندھ کے مختلف تھانوں میں 27 مقدمات تھے ، کلفٹن، بوٹ بیسن، ٹنڈو جام، ٹنڈو آدم، سانگھڑ، حیدرآباد، قاسم آباد اور دیگر تھانے شامل، ملزم راج کمار کے خلاف کلفٹن بوٹ بیسن اور دادو میں 14 مقدمات درج ہیں، ہلاک ملزم شیری چند کے خلاف کلفٹن، بوٹ بیسن اور لاڑکانہ میں 13 مقدمات ہیں، ہلاک ملزم عبدالستار کے خلاف کراچی میں 15 مقدمات درج تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں