شہریوں کیلئے نادرا کی خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ
کراچی(آن لائن)شہر قائد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خودکار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈکے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اورطویل انتظارکے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کرسکے گا۔ ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے ۔نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمارحیدر کاکہنا ہے کہ آئیڈیازنمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کردی گئی،اگلے مرحلے میں اس خودکارسسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے ، جس کے بعد اس کوشہرکے کسی بھی میگاسینٹرمیں نصب کردیاجائیگا۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگرملک کے دیگرشہروں کی بات کریں تویہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگاسینٹرمیں نصب کیاجاچکا ہے ۔عمارحیدرکے مطابق سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8تا 9مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈزکی تجدید کے اہل ہوں گے ، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیومیٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا۔