ضلعی غربی : سرکاری اراضیاں پھر مافیا کے نشانے پر آگئیں

ضلعی غربی : سرکاری اراضیاں پھر مافیا کے نشانے پر آگئیں

کراچی (رپورٹ:محمد علی حفیظ )کراچی کے ضلع غربی میں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی پر قبضوں اور غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی کٹنگ میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے ناردرن بائی پاس کے اطراف اور۔۔۔

 سرجانی ٹائون میں بروہی سسٹم کے تحت اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر قبضے جاری ہیں کئی متاثرہ شہریوں اور کے ڈی اے کے بعض اعلیٰ افسران نے موقف اپنایا ہے کہ بورڈ آف ریونیو میں ملکیت ناموں میں غیر قانونی پر تبدیلی کی جارہی ہے ۔ اسکیم 41کے ڈی اے سرجانی ٹائون میں سرکاری اراضی پر دیدہ دلیری کے ساتھ قبضے اور غیر قانونی کٹنگ کی جارہی ہے مبینہ طور پر متعلقہ پولیس حکام اور کمشنری عملہ ضلع غربی بھی اس طاقتور سسٹم کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کا عملہ سرجانی ٹائون میں قبضوں کو روکنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پولیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے طاقتور لینڈ مافیا اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے کے ڈی اے کے متعلقہ افسران نے اہم ترین سرکاری اداروں کے افسران کو تمام تر تفصیلات بیان کی ہیں ۔اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس کے علاوہ کراچی کے شہریوں کی کئی ایکڑ اراضی پر راتوں رات قبضے جاری ہیں جن اراضی پر قبضے کیے جارہے ہیں۔ ان کی ملکیت نامے بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں اچانک تبدیل کردیئے جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام کالے دھندوں میں بروہی نامی سسٹم کے ملوث ہے جس کے خلاف ماضی میں بھی کئی بار ملک کے اہم ترین سرکاری اداروں نے کارروائی کا عندیہ دیا ہے لیکن تاحال وہ آزاد ہے اس وقت ضلع غربی میں تمام اراضی کا مائی باپ اور کرتا دھرتا بتایا جاتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کے اعلیٰ حکام نے تحریری طور پر ان تمام قبضوں کی تفصیلات کمشنری نظام اور متعلقہ پولیس کے کردار پر ایک رپورٹ بناکر آگے اعلیٰ سرکاری افسران کو پیش کردی ہے ۔دوسری طرف کے ڈی اے ڈی جی سیکریٹریٹ کے بعض افسران اور ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے عملے نے زمینوں پر قبضوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کسی صورت قبضہ مافیا کو یہاں کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔مزید برآں پلاٹس شہریوں نے قبضہ مافیا کی بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں