ضلع وسطی میں دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی میں دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلی نکالنے پر پابندی لگادی گئی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کی درخواست پر کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں دفعے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں9اور 10دسمبر کو جلسے ، جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی ہوگی، دفعہ 144کے تحت ضلع وسطی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں دو روز کے لیے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔کمشنر آفس کے مطابق ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے دفعہ 144کے تحت پابندیاں عائد کی گئیں۔ پابندیوں کی خلاف ورزی پر پولیس کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔