حادثے میں موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق

حادثے میں موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن سعید آبا دنمبر 9 قاضی اسپتال روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ عابدہ زوجہ عامر جاں بحق ہوگئی 50 سالہ زاہدہ زوجہ فیصل اور 55 سالہ فیصل ولد عبدالقادر زخمی ہوا۔

 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے سے کوئٹہ بس اڈے کے قریب سے 76 سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی۔صدر میں حادثے میں زخمی ہونے والا27 سالہ فیاض دوران علاج دم توڑ گیا۔دوسری جانب شارع فیصل عائشہ باوانی سکول کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ملیر ایکسپریس وے ندی کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ محمد عرفان اور 50 سالہ محمد نثار زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں