سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی لائرز ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی لائرز ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے بیان کی مذمت کی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کے بیان کی مکمل حمایت کرتی ہے اور جوڈیشل کمیشن کی کارروائی اور آئینی بینچز کی مدت میں چھ ماہ اضافے سے متعلق بات چیت کی حمایت کرتی ہے ،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ وکلا کے نمائندگی صرف منتخب نمائندے ہی کرسکتے ہیں، غیر منتخب ایکشن کمیٹی کی جوڈیشل کمیشن پر تنقید قابل مذمت ہے ، ایکشن کمیٹی کا رویہ وکلا اتحاد کے لئے نقصان دہ ہے ، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آئین و قانون کی بالادستی کے لئے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں