واٹر کارپوریشن:ہندوافسران کومقدس مقامات بھیجنے کی منظوری

واٹر کارپوریشن:ہندوافسران کومقدس مقامات بھیجنے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین نے صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن ندیم احمد کرمانی کی درخواست پر واٹر کارپوریشن کے ہندو افسران کو رواں سال بذریعہ قرعہ اندازی ان کے مقدس مقامات گوکرنیشور مہادیو انگوکرنا کھٹمنڈو نیپال کی سعادت حاصل کرنے کی منظوری دے دی ۔

 اس ضمن  میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، منظوری دینے پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت واٹر کارپوریشن کے دیگر افسران و ملازمین نے سی ای او واٹر کارپوریشنکا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں