ڈھائی نمبر، فائن اور چکی آٹے کے نئے نرخ جاری
کراچی(آن لائن)کمشنر کراچی نے ڈھائی نمبر، فائن اور چکی آٹے کے نئے نرخ جاری کر دیے ۔ ڈھائی نمبر آٹے کے ہول سیل ریٹ 85 روپے فی کلو، خوردہ ریٹ 89 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔
فائن آٹے کے ہول سیل ریٹ 92 روپے فی کلو ، خوردہ ریٹ 96 روپے فی کلو ہو گی، اسی طرح چکی آٹا کے خوردہ نرخ 105 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔