اسٹیوٹامعیار پر پورے نہ اترنے والوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تمام نجی ادارے جو اسٹیوٹا کی جانب سے بنائے گئے معیار پر پورا نہیں اُترتے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ادارے کی بہتری کیلئے کوششیں کر رہا ہوں، بہت جلد نتائج آنا شروع ہوجائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی/چیئرمین اسٹیوٹا (STEVTA)جنید بلند نے میمن انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی گئی گریجویشن تقریب اور جاب فیئر میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ جنید بلند نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ہدایات ہیں کہ اسٹیوٹا کے ذریعے نوجوانوں کو خودکفیل بنایا جائے ۔ نوجوانوں کو تربیت دینا اور ان کی قابلیت بڑھانا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے ۔