ضلع ملیر میں صوبائی محتسب دفترکے قیام پر رائے طلب

 ضلع ملیر میں صوبائی محتسب دفترکے قیام پر رائے طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محتسب سہیل راجپوت کی زیر صدارت مشیران و کراچی کے ریجنل ڈائریکٹرز کے علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد ہوئے ۔

 اجلاس میں زیر التواء کیسز اور ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی سہولت کے لیے ضلع ملیر میں بھی صوبائی محتسب دفتر کے قیام پر رائے طلب کی گئی۔ اجلاس کی روشنی میں صوبائی محتسب سندھ نے کہا کہ عوامی مفاد عامہ سے متعلق شکایت کنندہ کی جانب سے شکایت واپس لینے یا غیر حاضری کے باوجود کیس جاری رکھے جائیں جبکہ 2024 سے قبل کی تمام زیر التواء شکایات کی تحقیقات فوری مکمل جائیں۔صوبائی محتسب سندھ نے تمام سرکاری محکموں میں تاحال فوکل پرسنز نامزد نہ کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں