سردیوں میں گیس بندش ختم کی جائے ،ایس ایم رضا
کراچی(سٹی ڈیسک)شہرکے معروف سماجی رہنما ایس ایم رضا نے کہاہے کہ سرد موسم میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کادورانیہ کم کرکے شہریوں کو ریلیف دیاجائے ۔
جاری بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ سردیوں میں گیس کے چولہوں پر پانی بھی گرم کیا جاتاہے ، تاکہ سردی سے محفوظ رہاجاسکے مگر گیس کا تعطل موسم گرما کی طرح کی جاری ہے جس سے شہری نزلہ ،کھانسی ودیگر امراض کاشکار ہورہے ہیں ۔ان کا کہناتھاکہ جب مخصوص ایام میں گیس بحال کی جاسکتی ہے تو سردیوں میں بھی گیس تعطل فراہم کی جاسکتی ہے ۔