دفاعی اداروں پر پابندیوں سے امریکہ کی دشمنی سامنے آگئی،شجاع الدین شیخ

 دفاعی اداروں پر پابندیوں سے امریکہ کی دشمنی سامنے آگئی،شجاع الدین شیخ

کراچی (پ ر)پاکستان کے چار دفاعی اداروں پر امریکی پابندیوں سے ایک مرتبہ پھر امریکہ کی پاکستان دشمنی کُھل کر سامنے آگئی ہے ۔

 یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر پھیلاؤ کا نام نہاد الزام لگا کر امریکہ کا پاکستان کی چار کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنا امریکہ کے دہرے معیار اور متعصبانہ رویے کا عکاس ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے ساتھ تو امریکہ کے متعدد عسکری اور دفاعی معاہدے موجود ہیں،گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارتی یورینیم کی نیپال اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں کُھلے عام فروخت پر نہ تو امریکہ نے مذمت کی اور نہ ہی بھارت کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے اس واضح پھیلاؤ پر امریکہ یا کسی دوسرے مغربی ملک نے تادیبی کارروائی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں