نامعلوم ملزمان گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کرکے فرار
کراچی(این این آئی)لانڈھی گلشن بونیر کے علاقے میں گھر میں گھس کر 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں واقع ایک گھر میں داخل ہوکر 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کردیا، جس کی شناخت 34 سالہ رضیہ زوجہ ثنا اللہ سے ہوئی ۔ خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولہ کی12 سالہ بیٹی نیپولیس کو ابتدائی معلومات میں بتایا کہ میں نے گھر میں 2نامعلوم افراد کو دیکھا جنہوں نے فائرنگ کرکے میری والدہ کو قتل کردیا۔