بلڈ ایشیا:100ملین ڈالر سے زائد سودوں پر دستخط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلڈ ایشیا 2024 کے 18ویں ایڈیشن میں شاندار کاروباری سرگرمیوں کی گئی جس میں غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں اور خریداروں کے درمیان 100 ملین ڈالرسے زائد سودوں پر دستخط کیے گئے ۔
یہ سودے بھاری مشینری، جدید ٹیکنالوجیکل بلڈنگ سلوشنز، موسمیاتی موافق ڈیولپرز وغیرہ کے سیکٹر میں کیے گئے ۔منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں 10 مختلف ممالک کے متعدد نمائش کنندگان نے شرکت کی جن میں چین، روس اور ایران شامل ہیں۔اس نے رئیل اسٹیٹ اور ایلومینیم، اینٹ، سیمنٹ، شیشہ، ماربل، پینٹ جیسے 42 ذیلی شعبوں سے تقریباً 28ہزار افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔تین روزہ ایونٹ نے اپ ٹیک کنونشن کی بھی میزبانی کی جس میں پراپرٹی اور تعمیرات کے اسٹیک ہولڈرز نے اس شعبے کے مرکزی اور ابھرتے ہوئے مسائل پر مختلف سیمینارز کا اہتمام کیا۔ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے نائب صدر فرحان انیس نے کہا کہ بلڈ ایشیا 2024 اہم اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کی فعال شرکت اور شمولیت کے ساتھ پاکستان میں تعمیراتی شعبے کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پاکستان میں 10 ملین سے زائد گھروں کے خسارے کو جدید اور غیر روایتی انداز میں پورا کرنے کی ضرورت ہے۔