اتحاد اہلسنت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ،ثروت اعجاز

اتحاد اہلسنت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ،ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری سے قادری ہاؤس میں علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں علامہ عبد الوارث نقشبندی(لاہور)، علامہ شہزاد احمد مہروی کراچی،علامہ اکرم مدنی،علامہ ساجد اعوان سعیدی،علامہ عاشق حسین فریدی،علامہ اللہ رکھا فریدی،علامہ مفتی محمد سفیان مہروی اور علامہ شہزاد احمد مہروی شریک تھے ۔قادری ہاؤس میں علمائے کرام کی ملاقات کے موقع پر اتحاد اہلسنت ملکی اہم امور اور دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اتحاد اہلسنت کو نقصان پہنچانے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔سازشی عناصر کی سازشوں سے ملک حالات خراب کروائے جا رہے ہیں ۔ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری پھیلا کر افرا تفری پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔حکمران ہو یا سیاستدان ہر کسی کی زبان پر صرف ایک لفظ ہوتا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ۔آخر یہ نازک دور کب ختم ہوگا۔ہمیں نازک دور والے محاورے کو ختم کر کے ملک کے اچھے حالات آگئے ہیں اس محاورے پر زور دینے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پرعلامہ عبدالوارث نقشبندی نے دوران گفتگو کہا کہ تحریک میں شمولیت اور تحریک کے کاموں میں آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے ۔تحریک کے مشن اور نظریے اور اتحاد اہلسنت کے لیے بھرپور کام کرتے رہیں گے ۔ثروت اعجاز قادری جتنی علما کرام سے محبت کرتے ہیں علما کرام بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔دشمنان اسلام کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں