ائرپورٹ کے لاؤنج میں پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈپارچر اور آرائیول لاؤنج میں پانی کی لائن پھٹ گئی۔ذرائع کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج اور امیگریشن کاؤنٹرز کے سامنے جمع ہو گیا ہے ۔
انٹرنیشنل لاؤنج میں پانی بھر جانے سے عملے اور مسافروں کو مشکل کا سامنا ہے ۔ایئرپورٹ اتھارٹی کا عملہ بالٹیوں اور وائپرز کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر فائر فائٹنگ کی پائپ لائن پھٹ گئی ہے ۔