آئی جی کی سکیورٹی اقدامات پر عوام سے بھرپور معاونت کی اپیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں پولیس ہائی الرٹ، سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات سمیت ساحل سمندر ، پارکس، تفریحی مقامات پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔
سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ شہری کسی صورت قانون کی خلاف ورزی ہر گز نہ کریں ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے سال نو پر سکیورٹی اقدامات پر عوام سے بھرپور معاونت کی اپیل کردی گئی۔