سنی تحریک کا الٹی میٹم ختم آج لائحہ عمل کااعلان ہوگا

سنی تحریک کا الٹی میٹم ختم آج لائحہ عمل کااعلان ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی ترجمان فہیم الدین شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں 48 گھنٹے میں دھرنے ختم کرانے کا حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا، 48 گھنٹے مکمل ہوتے ۔۔

ہی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی لائحہ عمل کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کرینگے ، مرکز اہلسنت پر مشاورت کیلئے جلاس آج رات 8 بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ تمام صوبائی صدور بذریعہ ٹیلی فون رابطے میں ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ بگن، بوشہرہ، لوئر کرم اہلسنت کی آبادیوں پر جدید اسلحے سے حملہ کرنیوالے ظالم مظلوم بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں