مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن گلشن معماراور پاک کالونی کے علاقوں میں گھر،سڑک اور فٹ پاتھ سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی قصبہ کالونی علی امام بارگاہ حیات بیکری کے قریب واقع مکان سے کئی رو ز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی،وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے ،لاش کی شناخت 37 سالہ محمد اویس کے نام سے ہوئی، متوفی گھر میں اکیلامقیم تھا۔ گلشن معمار کے علاقے فقیرا گوٹھ نزد پریشان چوک کے قریب 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ پاک کالونی کے علاقے جہان آباد لاشاری محلے سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں