پٹرول کی قیمت میں 2روپے کمی بھونڈا مذاق ،منعم ظفر

پٹرول کی قیمت میں 2روپے کمی بھونڈا مذاق ،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سال نو کے موقع پر پٹرول کی قیمت میں 2روپے کی کمی کو عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قراردیتے ہوئے ۔۔

حکومت سے کہاکہ جب عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت فوراً اضافہ کردیتی ہے لیکن جب عالمی حالات کی وجہ سے کمی واقع ہوتی ہے تو حکومت اس کا براہ راست فائدہ عوام کو نہیں پہنچاتی۔منعم ظفر خان نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ پٹرول کی قیمت میں 2روپے کے بجائے 50فیصدکمی کا اعلان کیا جائے ، اخباری اطلاعات کے مطابق عوام سے 808ارب پٹرولیم لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا جس میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لٹر پر60روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے اور یہ وصولی جنوری سے ستمبر کے دوران کی گئیں، 2024کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ808ارب 14کروڑ روپے کی وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے اور سال کے اختتام تک پٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے نے اس قرض کو اپنی شاہ خرچیوں اور عیاشیوں پر لٹایا، ملک کے بچے بچے کو ان قرضوں میں جکڑ دیا۔ آج بھی ہمیشہ کی طرح حکمرانوں کے بجائے ساری قربانیاں عوام سے لی جا رہی ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے حکمرانوں کوعیاشیوں اور شاہ خرچیوں کے بجائے عوام کو ریلیف دینی چاہیے ۔عوام کو ریلیف دینے کے نعرے لگانے والی حکومت غریبوں اور تنخواہ دار طبقے سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتی ہے ، بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنے ناممکن ہو تے جارہے ہیں۔ حکومت عوام کو اگر ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معقول کمی کا اعلان کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں