معاون خصوصی چیف منسٹر کاکے ڈی اے سوک سینٹر کا دورہ

معاون خصوصی چیف منسٹر کاکے ڈی اے سوک سینٹر کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معاون خصوصی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم وقار مہدی نے سی ایم آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر بلڈنگ میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن، چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان کے ہمراہ کے ڈی اے انجینئر ڈپارٹمنٹ کے دورے کے موقع پر وقار مہدی نے حاضری رجسٹر چیک کئے اور غیر حاضر افسران پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں ایل ڈی سی عقیل احمد کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ وقار مہدی نے چیف انجینئر کے ڈی اے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹ میں مستقل بنیادوں پر تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔بعدازاں وقار مہدی ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا اور لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دفتری امور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائلین سے متعلق کاموں میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت جاری کی کہ سائلین سے متعلق تمام امور کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے ۔ انہوں نے ادارہ ترقیات کراچی میں غیر فعال بائیو میٹرک سسٹم کو مکمل طورپر فعال کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ علاوہ ازیں اجلاس میں معاون خصوصی نے احکامات جاری کیے کہ ترقیاتی کام کی رفتار میں مزید اضافہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں