منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام، 33پولیس افسران،اہلکار نامزد

منشیات فروشوں کی سرپرستی کا الزام، 33پولیس افسران،اہلکار نامزد

میرپورخاص (رپورٹ: عزیز خان) میرپورخاص میں جاری منشیات فروشوں، سہولت کاروں کی سرپرستی کرنے والے۔۔

 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف آئی جی سندھ کے سخت احکامات پر ڈی آئی جی میرپورخاص محمد زبیر دریشک کی جانب سے 19 اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے احکامات کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کو لیٹر کے ذریعے میرپورخاص ڈسٹرک کے 33پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ لیٹر کے مطابق لسٹ میں ڈی ایس پی آفتاب ٹالپر ، ڈی ایس پی احمد کریم جیلانی انسپکٹر جنید میمن ، ممتاز خاصخیلی ، غازی خان راجپر، ڈاکٹر شاہ نواز کیس میں نامزد عنایت علی زرداری ، دانش بھٹی ، ہدایت اللہ ناریجو ،اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی میر محمد برفت ،میر جمن یوسف آرائیں عرف پیسٹو، فرید شاہانی،فقیر محمد عرف فقیرا ،امیر حسن، بشیر ببر سمیت ڈسٹرک کے 33 اہلکاروں و افسروں کو نامزد کیا گیا ہے ۔آئی جی سندھ کی جانب سے ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کو لیٹر کے ذریعے احکامات دیے گئے ہیں کہ ڈسٹرکٹ میرپورخاص ، عمرکوٹ اور تھر پارکر کے تمام افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرکے جامع رپورٹ تیار کی جائے اور جو افسران و اہلکار بھی اس گھناؤنے فعل میں ملوث، سہولت کاری یا یا سرپرستی کرتے ہوں تو ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل لائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں وافسران پر گٹکا ،مین پوری،ماوا ، کچی شراب اور دیگر سوشل کرائم کی سرپرستی کا الزام ہے ۔دوسری جانب ایس ایس پی بدین نے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ذاتی حیثیت میں 25 جنوری کو طلب کرلیا ہے جس سے افسران و اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں