بھریاسٹی کی نہر میں شگاف سے کئی دیہات اور فصلیں زیر آب
محراب پور(نمائندہ دنیا) دالی نہر (شاخ) میں اضافی پانی آ جانے کی وجہ سے کئی جگہوں پر شگاف پڑ گئے ۔۔
جس کے باعث کئی دیہات، سینکڑوں ایکڑ اراضی، فصلیں زیر آب آگئیں۔ اطلاعات کے مطابق شگاف بھریا سٹی تھانہ کی حدود کے گاؤں دالی، گاؤں منیر شاہ اور دیگر دیہات میں پڑے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر موجود گندم، سرسوں، گنا، سبزیوں کی فصلیں زیر آب آگئیں۔ادھر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرا، مقامی افراد کا کہنا تھا کہ شگاف محکمہ آبپاشی (انہار)کی نااہلی اور اضافی پانی چھوڑنے کے باعث پڑا، جس کی بروقت اطلاع کے باوجود کوئی بھی آفیسر، عملہ نہیں پہنچا۔ متاثرین نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔