ہوائی فائرنگ پر گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

ہوائی فائرنگ پر گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

کراچی(این این آئی)گلشن معمار تھانے میں سال 2025 کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پر گلشن معمار تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں اقدام قتل ،ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم عارف شاہ سیکٹر زیڈ ٹو میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا، عارف شاہ کیخلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ دوسرا مقدمہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ایکٹ کے تحت درج ہوا، گلشن معمار تھانے میں دوسرا مقدمہ ملزم شہاب کیخلاف درج ہوا،شہاب الدین سیکٹر ایکس سکس میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کیخلاف ہوائی فائرنگ پرپابندی ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں