نئی عدالتوں کی تعمیرات روکنے کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ کی نئی عدالتوں کی تعمیرات کے ٹھیکے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے تعمیرات روکنے کا حکم دیا ہے ۔
سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے روبرو درخواست گزار کے وکیل غلام اصغر پٹھان نے موقف اختیار کیا کہ نئی عدالتوں کی تعمیرات کے لئے خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا ہے ، ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے ماحولیات سے متعلق رپورٹ بھی جمع نہیں کروائی جبکہ پیپرا رولز کے مطابق ماحولیات کی رپورٹ جمع کرانا لازمی ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کو نئی عدالتوں کی تعمیرات کے مزید کام سے روک دیا ہے ۔