سالانہ امتحانات(ضمنی) کے ایڈمٹ کارڈ جاری
کراچی (آن لائن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 7جنوری 2025 سے شروع ہونے والے دوسرے سالانہ امتحانات 2024 (ضمنی)کے ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے الگ الگ اتھارٹی لیٹر کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور آفس کارڈ کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک Bسے صبح 9:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔