سال 2024:سندھ پولیس کااسٹریٹ کرائم میں کمی کادعویٰ

سال 2024:سندھ پولیس کااسٹریٹ کرائم میں کمی کادعویٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ پولیس نے یکم جنوری سے دسمبر 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پیش کر دی۔۔

 جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گزشتہ سال کی نسبت واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے 98 کیسز میں 75 (77 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 112 ڈکیت گرفتار جبکہ 33 ہلاک ہوئے ، دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کیے جانے کے 321 کیسزمیں سے 226 (71 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 332 کریمنلز گرفتار جبکہ 36 ہلاک ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق سکھر ، گھوٹکی ، کشمور اور شکارپور کے کچہ ایریاز میں جاری آپریشنز کے نتیجے میں ڈاکوؤں سے 559 مقابلوں میں 73 ڈاکو ہلاک ، 120 زخمی جبکہ 378 گرفتار کیے گئے ، ڈاکوؤں کے قبضہ سے 436 کی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ و ایمیونیشن برآمد کیا گیا ، ڈاکوؤں و کریمنلز سے مقابلوں کے دوران 19 پولیس ملازمان شہید جبکہ 31 زخمی بھی ہوئے ، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ اطلاعات کے تحت 618 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچایا ، صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3864 پولیس مقابلوں میں 1782 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں