پی آئی بی کالونی میں بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

پی آئی بی کالونی میں بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی بی کالونی میں 12 سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا، متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کراچی سینٹر کی چوتھی منزل سے گر کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ صبیح الدین ولد عاطف الدین کے نام سے کی گئی، جاں بحق ہونے والے بچے کے تایا آصف نے بتایا کہ متوفی بچہ کراچی سینٹر کے برابر میں واقع جیون سینٹر میں گراؤنڈ فلور کا رہائشی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، متوفی بچے کے والد آن لائن موٹرسائیکل چلانے کا کام کرتے ہیں۔واقعے کے وقت بچہ کراچی سینٹر کی چھت پر پتنگ اڑانے گیا تھا چوتھی منزل سے گرنے پر بچے کو فوری طور پر رکشے میں ڈال کر لیاقت نیشنل اسپتال لے گئے جہاں سے انہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح اسپتال کے لیے ریفر کر دیا تھا، بچے کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارا ہوگیا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں