یومِ جامعہ کا انعقاد ، نوواردان کا پرتپاک استقبال
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے ممتازفارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز انٹرنیشنل وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی۔۔
روئسائے کلیہ جات ،صدرآرٹس کونسل احمد شاہ ،یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسراعجاز احمد فاروقی ،سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر عشرت حسین ممبر سنڈیکیٹ وسینٹ، عمائدین شہر، اساتذہ اور انتظامی عملے کی کثیرتعداد نے بدھ کو جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے سلورجوبلی گیٹ پر نوواردان جامعہ کا پرتپاک استقبال کیا۔یوم جامعہ کی تقریب کاآغاز حفاظ کرام کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر داخلے سے قبل حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوئے اوروہاں پر موجود تمام نوواردان جامعہ اور دیگر افراد کے ہمراہ جلوس کی شکل میں انتظامی عمارت تک گئے ۔ ازاں بعد انتظامی عمارت کے پارکنگ گراؤنڈ میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی،محمداحمد شاہ ، ڈاکٹر عشرت حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پرممبر سنڈیکیٹ وسینٹ ،عمائدین شہر، اساتذہ، طلبہ ا ور غیر تدریسی عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیرکوئی ملک ،کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی اس کے باوجود پاکستان میں تعلیم پر سرمایہ کاری کو بوجھ سمجھا جاتاہے ۔کامیابی خواہشات کی بنیاد پر نہیں بلکہ محنت سے ملتی ہے ۔