واٹر کارپوریشن کا بھی گلشن حدید کوپانی فراہمی سے انکار

واٹر کارپوریشن کا بھی گلشن حدید کوپانی فراہمی سے انکار

کراچی (رپورٹ:آغا طارق)اسٹیل مل انتظامیہ نے مالی بحران کا بہانہ بناتے ہوئے 10 جنوری سے گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کوپانی کی فراہمی منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب واٹر کارپوریشن کی جانب سے بھی اسٹیل مل سے بقایا جات کی وصولی تک گلشن حدید کو پانی فراہم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد 10 جنوری کے بعد پانی کے بحران کا خدشہ بڑھ گیاجس سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل انتظامیہ کی جانب سے 10 جنوری کے بعد اپنی رہائشی کالونی گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن میں صاف پانی کی فراہمی بند کرنے والے خبرنامے کے بعد مل انتظامیہ نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد آبادی والے علاقے گلشن حدید میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا ۔واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے بھی بقایا جات کی وصولی تک پانی کی فراہمی د سے صاف معذرت کرلی ہے ۔معلومات کے مطابق کچھ ماہ قبل اسٹیل مل انتظامیہ واٹر کارپوریشن کے درمیان گلشن حدید کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر اعلی سطح اجلاس بھی منعقد ہوئے تھے جس میں اسٹیل مل انظامیہ پر واٹر کارپوریشن نے واضح کر دیا تھا کہ جب تک مل انتظامیہ واٹر کارپوریشن کو پانی کی بقایا جات کی مد میں دس ارب روپے ادا نہیں کرتا تب تک پانی کی فراہمی نہیں کرینگے ۔گلشن حدید کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے اسٹیل میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں