نئے صنعتی زونز قائم کئے جارہے ہیں،جام اکرام دھاریجو

 نئے صنعتی زونز قائم کئے جارہے ہیں،جام اکرام دھاریجو

کراچی(اے پی پی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو نے کہا ہے کہ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے نئے صنعتی زونز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں ۔

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ملاقات کرنے والے وفود نے صوبائی وزیرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیاجس پرانہوں نے مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں