بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ،حنیف طیب

بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ،حنیف طیب

کراچی(آئی این پی) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری کی شرح میں بلند ترین اضافہ اورگیس ،پانی کی مسلسل بند ش پرتشویش کا اظہارکیا اورکہاکہ۔۔۔

 اس وقت عوام کو درپیش مسائل کی ایک لمبی فہرست موجودہیں،ان مسائل پر روزبروزاضافہ ہی ہوتاچلاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پلاننگ کمیشن رپورٹ کے مطابق بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد تک پہنچ گئی جو لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے افرادی قوت سے متعلق مسائل سے فوری حل کو تلاش کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کی جانب زوردیا اورکہاکہ سیاسی استحکام اورملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرکے معیشت کی بحالی ممکن ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں