ائرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات، فلائٹ سیفٹی کوخطرہ
کراچی(آن لائن)کراچی ائیرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا ہینگرز میں آوارہ کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور آوارہ کتے جنرل ایوی ایشن کے ٹیکسی وے پر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کتے ٹیکسی وے سے گزرنے والے طیاروں سے ٹکرا سکتے ہیں، کتوں کا آزادانہ گشت پروازوں کی فلائٹ سیفٹی کے لیے بھی خطرہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائر پورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کی ائیرپورٹ ایریا میں آمد روکنے میں ناکام ہے ، ماضی میں آوارہ کتے مرکزی رن وے پر بھی گھومتے پائے جا چکے ہیں۔