کام نہ کرنے والے ٹھیکیدار اور فرم کو بلیک لسٹ کرنے کا انتباہ

کام نہ کرنے والے ٹھیکیدار اور فرم کو بلیک لسٹ کرنے کا انتباہ

کراچی (آن لائن)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جو ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے انہیں اورا ن کی فرم کو دس دن کا نوٹس دے کر بلیک لسٹ کردیا جائے ۔۔۔

جو ٹھیکیدار معیاری کام نہیں کرے گا اسے ادائیگی نہیں ہوگی،جی الانہ روڈ کے ٹھیکیدار کی ادائیگی روک دی جائے ،تمام ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز دستیاب ہیں ،محکمہ انجینئرنگ کاموں میں تیزی لائے ،ترقیاتی کاموں میں سست روی اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتے کوصدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ انجینئرنگ کے افسران اور انجینئرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ طارق مغل، تمام اضلاع کے چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیاگیااور مختلف امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری اور کام بروقت مکمل نہ ہونے پر متعلقہ انجینئرز کی سرزنش کی اور انہیں ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کرکے جلد تکمیل یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں