بھارتی ہتھکنڈے کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتے ،شاداب رضا

بھارتی ہتھکنڈے کشمیر کی حقیقت نہیں بدل سکتے ،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیر یو ں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو بھارت طاقت کے زور پر نہیں دبا سکتا۔۔۔

پاکستان کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،بھارتی ہتھکنڈے ظلم وجبر اور کشمیر کی حقیقت کو تبدیل کرنے کی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5جنوری1949کو ایک تاریخی قرار داد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام الحاق کیلئے آزادانہ اور غیر جانبدار استصواب رائے کا جمہوری حق دیا گیا تھا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل نسل کشی ظلم وبربریت کررہا ہے ،بھارت کے مظالم کشمیریوں کوحق خوادارادیت اور پاکستان سے الحاق سے نہیں روک سکتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں کے یوم حق خورد ارادیت منانے پر ان سے یکجہتی کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب ہر گز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی فراہمی میں بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی تشدپسند ظالمانہ اور نسل کشی پر مبنی عزائم ہیں،اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کا نوٹس لے ،بھارتی حکومت کی کشمیر کے حوالے سے گمراہ کن سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں