شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ ساز شخصیت تھے ،وقارمہدی

شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ ساز شخصیت تھے ،وقارمہدی

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹرز انسپیکشن۔۔۔

 انکوائریز اینڈ امپلی مین ٹیشن ٹیم سینیٹر وقار مہدی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِ عوام ایک تاریخ ساز شخصیت اور اپنی ذات میں ایک بے مثال تحریک تھے ۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں وقار مہدی نے مزید کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو سیاسی شعور، امتِ مسلمہ کو اتحاد اور دنیا کو بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ انہوں نے پاکستان میں ڈرائنگ روم کی سیاست کا خاتمہ کرکے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایا۔ 973ع کے آئین کی شکل میں سرزمینِ بے آئین کو جمہوریت اور ناقابلِ تسخیر قومی اتحاد کی بنیادیں فراہم کیں۔ جوہری پروگرام کی بنیاد، 90 ہزار جنگی قیدیوں کی باعزت واپسی، 5 ہزار مربع میل کا علاقہ انڈیا سے واگزار اور زرعی و معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنایا۔ وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر سختی سے پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قائدِ عوام کے روٹی، کپڑا اور مکان کے فلسفہ کی روشنی میں عوامی حقوق کے تحفظ اور خوشحالی کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا دن ہر جیالے اور پاکستانی کے لیے قائدِ عوام کی خدمات کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔ آئیے ! آج ہم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں