تیز دھار شے گلے پر لگنے سے 9سالہ بچہ جاں بحق

تیز دھار شے گلے پر لگنے  سے 9سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قصبہ اسلامیہ کالونی کے قریب تیز دھار شے گلے پر لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت مصطفی ولد دلاور کے نام سے ہوئی،ریسکیو حکام کے مطابق متوفی اپنے بھائی کے ساتھ مدرسے پڑھنے جارہا تھا، راستے میں کچرا کنڈی میں آگ لگی ہوئی تھی، کچرے سے کوئی شے پھٹ کر مصطفی کے گلے پر لگی، بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، لاش کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں