ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ریٹائر ہوگئے

کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان 35 سال 6 ماہ اور 19 دن کی سرکاری ملازمت کے بعد پیر کو ریٹائر ہوگئے ۔۔
محمد سلیم خان نے جولائی 1989 میں بطور انفارمیشن افسر محکمہ اطلاعات میں ملازمت شروع کی،اپنے طویل کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ،6 گورنرز کے پریس سیکریٹری ،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ کے طور پر فرائض انجام دئیے ۔